Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈررنگ میں ملوث غیر ملکی گروہ گرفتار

۔سات تارکین پبلک پراسیکیوشن کےحوالےکردیا گیا۔(فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نےمنی لانڈرنگ میں ملوث غیرملکی گروہ گرفتارکیا ہے۔سات تارکین پبلک پراسیکیوشن کےحوالےکردیا گیا۔
ریاض پولیس کے ترجمان شاکر بن سلیمان التویجری نے بتایا ہے کہ ’منی لانڈرنگ اور ناجائز کمائی کے جرائم میں ملوث غیر ملکی گروہ کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الافلاج کے سیکیورٹی اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ ایک غیر ملکی گروہ ناجائز طریقے سے کام کررہا ہے اور منی لانڈرنگ کے جرائم میں سرگرم ہے-
منی لانڈنگ کے انسداد پر مامور ادارے نے گروہ سے متعلق معلومات جمع کرکے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سےگروہ کے افراد کو گرفتار کرلیا- گروہ 7 افراد پر مشتمل تھا- ساتوں عمر کے دوسرے اور چوتھےعشرے میں ہیں-
پولیس ترجمان نے  واضح کیا کہ غیر ملکی گروہ ہموطنوں سے رقم جمع کررہے تھے- اپنی ساری سرگرمیاں انتہائی خفیہ رکھے ہوئےتھے-

گروہ کے لوگ اندرون و بیرون ملک رقمیں بھجوا رہےتھے-(فوٹو عاجل)

گروہ کے لوگ اندرون و بیرون ملک رقمیں بھجوا رہےتھے- ان کی رہائش سے رقمیں وصول کرنے اور جاری کرنے کی رسیدیں’ معروف اداروں کی مہریں’ دستخط شدہ سادہ چیک بک ضبط کی گئی جبکہ 51 ہزار ریال سے  زیادہ رقم برآمد ہوئی-
اے ٹی ایم کارڈ’ وزٹ ویزے پر آئے ہوئے افراد کی دستاویزات بھی ان کی رہائش سے ملیں- کمپیوٹر’ لیپ ٹاپ’ کیمرے’ یو ایس بی’ بینک حوالہ جات کی رسیدیں اور جعلی خوشبو کی تیاری میں استعمال ہونے والا محلول بھی رہائش سے ملا ہے-
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے-

شیئر: