کورونا وائرس کی ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن کے دوران یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی انسانی خدمات کے شعبے میں نت نئی مثالیں قائم کرتے ہوئے مقامی سطح پر اپنے تشخص کو بہتر بنانے میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔
اپنے اپنے میزبان ممالک میں مشکل وقت میں ان پاکستانیوں کے بہتر سماجی کردار کی مقامی سیاسی حلقوں، عوام اور میڈیا میں بھی ستائش جاری ہے۔
برطانیہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے کارہائے نمایاں زبان زد عام ہیں۔ سپین اور برطانیہ میں پاکستان کے ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانب سے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے عملے کے لیے مفت ٹیکسی سروس کو بھی یورپ میں سراہا جا رہا ہے۔ کئی دیگر یورپی ممالک میں پاکستانی انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنے میزبان ممالک میں انسانی خدمات کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں گمنام ہیروزNode ID: 467606
-
پاکستانی ڈرائیوروں کی فری ٹیکسی سروسNode ID: 469536
-
ہزاروں ڈاکٹرز کورونا سے نہیں لائسنس نہ ملنے سے پریشانNode ID: 470506