پٹرول کے نئے نرخ ، قیمتوں میں کمی
سعودی آرامکو نے اپریل کے لیے پٹرول کے نئےنرخوں کا اعلان کیا ہے۔
پچھلے ماہ کے مقابلے میں قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پٹرول 91 ہفتہ گیارہ اپریل سے ایک ریال 31 ہللہ فی لٹر جبکہ پٹرول 95 ایک ریال 47 ہللہ فی لٹر فروخت کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ اور ایس پی اےکےمطابق’نئےنرخ ہفتہ گیارہ اپریل سےنافذ ہوں گےاوردس مئی تک موثر رہیں گے‘ـ
واضح رہے کہ مارچ میں پٹرول 91 ایک ریال 55 ہللہ اور پٹرول 95 دو ریال 5 ہللہ فروخت کیا جا رہا تھا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب میں پٹرول می قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں۔عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں ردوبدل کیا جا تا ہے۔
یاد رہے کہ آرامکو نے اعلان کیا تھا اب ہر ماہ کی دس تاریخ کو پٹرول کے نرخوں پر نظرثانی کی جائے گی۔ اس کا اطلاق ہر ماہ کی گیارہ تاریخ سے ہوگا۔