Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 477 نئے مریض، دو اموات

کورونا کے کل متاثرین کی تعداد چھ ہزار 302 ہوگئی ہے(فوٹو گلف نیوز)
 متحدہ عرب امارات میں جمعے کو کورونا وائرس کے 477 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دو اموات ہوئی ہیں،دونوں خلیجی باشندے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد37 ہوگئی۔
 امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کل چوبیس ہزارکورونا ٹیسٹ کیے جانے کے بعد نئے مریضو ں کا پتہ لگایا گیا ہے۔
یو اے ای میں کورونا کے کل متاثرین کی تعداد چھ ہزار 302  ہے جبکہ اب تک ایک ہزار188 صحت یا ب ہوچکے۔
 ادھر کویت میں جمعے کوکورونا کے 134 نئے مریض سامنے آئے جبکہ دو اموات ہوئی ہیں۔ مرنےوالوں کویتی اور ایرانی باشندہ شامل ہے۔
کویتی وزارت صحت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد ایک ہزار685 تک پہنچ گئی۔
ترجمان کے مطابق مزید 33 مریض صحت یا ب ہوئے ہیں' صحت یا ب ہونے والوں کی تعداد 258 ہوگئی۔

شیئر: