Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ،لاک ڈاون میں ایک ہفتے کی توسیع

چوبیس گھنٹے کےلاک ڈاون کا اعلان ہفتہ چار اپریل کو کیا گیا تھا۔(فوٹوسوشل میڈیا)
دبئی میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور شہر کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے جاری مہم میں توسیع کی گئی ہے۔ لاک ڈاون ْمزید ایک ہفتے تک نافذ رہے گا۔
عرب نیوز نےدبئی میڈیا سٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے لاک ڈاون کے دوران شہربھر میں نقل وحرکت پر سخت پابندیاں عائد رہیں گی۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔
دبئی میڈیا آفس نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ’ دبئی میں سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے توسیع کا فیصلہ اس اقدام سے ملنے والی کامیابیوں کی روشنی میں کیا ہے۔'
یاد رہے کہ چوبیس گھنٹے کےلاک ڈاون کا اعلان ہفتہ چار اپریل کو کیا گیا تھا۔
اس سے قبل رات آٹھ سے صبح چھ بجے تک لاک ڈاون کیا جا رہا تھا۔
دبئی کے آس پاس میٹرو ، ٹیکسیوں ، بسوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں کو بھی سینٹائز کیا جا رہا ہے۔
 متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 6،302 ہے جبکہ 37 اموات ہوچکی ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں