پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کی وبا کے دنوں میں کھانے پینے کی اشیا میں سے دال ایک ایسی پراڈکٹ ہے جس کی تمام اقسام کی قیمتوں میں واضع کمی دیکھی گئی ہے۔
محمد آصف اکبری منڈی کے تاجر ہیں اور دال کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ بعض دالیں تو ایسی ہیں جن کی قیمت 60 روپے فی کلو تک کم ہوئی ہے۔'
'چلیں میں آپ کو بتا ہی دیتا ہوں کہ دال ماش کی قیمت میں فی کلو 60 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔ پہلے اس کی قیمت 300 روپے فی کلو تھی اب 240 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔ اسی طرح اگر ہم دال چنا کی بات کریں تو اس میں بھی فرق پڑا ہے۔ پہلے اس کی قیمت 145 روپے فی کلو تھی جو کہ اب کم ہو کر 134 روپے فی کلو ہو گئی ہے یعنی اس میں کوئی 11 روپے کی کمی آئی ہے۔'
مزید پڑھیں
-
کیا پنجاب میں کاروبار آہستہ آہستہ کھل رہا ہے؟Node ID: 469981
-
پاکستان میں گندم کی قلت کا خدشہ؟Node ID: 472116
-
گندم کی بین الاضلاعی ترسیل پر پابندیNode ID: 472441