عالمی منڈی میں گندم کی قیمتوں میں اضافے جبکہ پاکستان میں کمی اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان سمیت دیگر ہمسایہ ممالک میں بھی گندم کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے گندم کی بین الاقوامی سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔
اس صورت حال سے نمٹنے اور گندم کی سمگلنگ روکنے کے لیے حکومت نے اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت ایک آرڈیننس بھی جاری کر رہی ہے جس کے تحت نہ صرف گندم کی بین الصوبائی بلکہ بین الاقوامی سمگلنگ روکنے کے لیے کسٹمز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابند بنایا جائے گا جبکہ ذمہ دار افراد کو سزا بھی دی جا سکے گی۔
مزید پڑھیں
-
آٹا بحران: حکومتی دعوؤں کی حقیقت کیا؟Node ID: 454146
-
ملک میں آٹا بحران حکومتی کوتاہی ہے: شیخ رشید احمدNode ID: 454311
-
ممکنہ غذائی قلت سے بچنے کے لیے مشاورتNode ID: 465361