Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: کورونا کو روکنے کے لیے نوجوان نے اپنی زبان کاٹ ڈالی

پولیس کے مطابق وویک مندر میں ہاتھ میں زبان پکڑے بے ہوشی کی حالت میں ملا (فوٹو:سوشل میڈیا)
انڈین ریاست گجرات میں ایک 24 سالہ نوجوان نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے رونے کے لیے اپنے دیوتا کی خوشنودی کی خاطر اپنی زبان کاٹ دی۔
انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ گجرات کے بنسکنتھا ضلعے کے تعلقہ سوئیگم میں پیش آیا۔
وویک شرما جن کا تعلق مدھیہ پردیش کے مورینا ضلعے سے ہے، سوئیگم میں آٹھ دیگر مجسمہ سازوں کے ساتھ مل کر بھاوانی ماتا کے مندر کے توسیعی منصوبے پر کام کررہے تھے۔
وویک اپنے بھائی سمیت دیگر افراد کے ساتھ اس مندر میں گذشتہ دو مہینے سے فرائض انجام دے رہے تھے۔
شرما کے ساتھی برجیش سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ وویک کالی ماتا سے عقیدت رکھتا تھا اور اپنے دیوتا کے نام کے نعرے لگاتا رہتا تھا۔
سنیچر کی رات وہ مارکیٹ تک جانے کا کہہ کر مندر سے نکلا لیکن واپس نہیں آیا۔

وویک اپنے بھائی سمیت دیگر افراد کے ساتھ اس مندر میں گذشتہ دو مہینے سے فرائض انجام دے رہے تھے (فوٹو:سوشل میڈیا)

اس کے بھائی نے اسے فون کیا لیکن دوسری جانب سے فون کا جواب دینے والی آواز وویک کی نہ تھی۔ فون پر موجود شخص نے بتایا کہ وویک نے دیشوری مندر میں اپنی زبان کاٹ دی ہے۔
وویک کے خلاف درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا تھا کہ اس نے ایسا طیش میں آکر کیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس (وویک) کا خیال تھا کہ زبان کاٹ دینے سے نادیشوری ماتاجی کی خوشنودی ملے گی اور کورونا وائرس ختم ہوجائے گا۔
سوئیگم کے سب انسپیکٹر ایچ ڈی پارمر نے بتایا کہ 'گذشتہ کچھ دنوں سے وویک مدھیہ پردیش میں اپنے آبائی گاؤں جانے کا خواہش مند تھا مگر لاک ڈاون کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔ آج اس نے جذبات میں آکر اپنی زبان کاٹ ڈالی۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہمیں وہ مندر کے احاطے میں اپنے ہاتھ میں زبان پکڑے بے ہوشی کی حالت میں لیٹا ہوا ملا۔‘

شیئر: