عجمان: عجمان میں ایک عرب تاجر روزانہ 350کارکنوں کو مفت کھانا کھلاتا ہے۔ مقامی اخبار البیان میں شائع ہونے والی رپورٹ کےمطابق عرب تاجرعجمان میں معروف ریستوران کا مالک ہے۔ اس نے مزدوروں اور راہگیروں کے لئے مفت کھانا کھلانے کے لئے خصوصی کاؤنٹر کھول رکھا ہے جہاں انہیں اپنے ریستوران سے ہی مفت کھانا تقسیم کرتا ہے۔ عرب تاجر نے اپنا نام بتانے یا تصویر کھینچوانے سے سختی سے منع کرتے ہوئے کہا وہ یہ کام محض اللہ کی رضا کے لئے کر رہا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ جب سے اس نے غریبوں کو کھانا کھلانا شروع کیا ہے اس کے کاروبار میں غیر معمولی برکت آگئی ہے۔