Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ٹیسٹ، غیرملکی نے دروازے کھول دیے

غیرملکیوں کی اجتماعی رہائش پرکورونا ٹیسٹ لیا جارہاہے- فوٹو سبق
سعودی عرب میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے حکومت کے تجویز کردہ احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے۔
مکہ مکرمہ کے پرانے طرز کے محلے میں مقیم ایک غیرملکی نے ایکٹیو کورونا ٹیسٹ ٹیم کو رہائش کے قریب دیکھ کر اپنے گھر کے دروازے کھول دیے-
غیرملکی  نے میڈیکل ٹیم میں شامل ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگرعہدیداروں کو خوش آمدید کہا- اس نے خواہش ظاہر کی کہ اس کے گھر کے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے-

گنجان آبادی والے مقامات پر میڈیکل ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں- فوٹو: سبق

سبق ویب سائٹ کے مطابق مقیم غیرملکی ایکٹیو کورونا ٹیسٹ ٹیم کو اپنے علاقے میں پاکر انتہائی خوشی محسوس کر رہا تھا- اس نے کہا کہ سعودی حکومت نے کورونا کی وبا سے ہم سب کو بچانے کے لیے جتنے شاندار انتظامات کیے ہیں اس پر ہم سب سعودی عرب کے شکر گزار ہیں-
وزارت صحت مملکت میں گنجان آبادی والے مقامات پر میڈیکل ٹیمیں بھیج رہی ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام لوگوں کا ٹیسٹ لیا جاسکے-
خاص طور پر مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، جدہ اور الھفوف کے پرانے علاقوں اورغیرملکی ورکرز کی اجتماعی رہائش کے مراکز میں کورونا ٹیسٹ کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے-
حالیہ ایام کے دوران کورونا وائرس کے بیشتر کیس اسی ایکٹیو ٹیسٹ کی بدولت ریکارڈ پر آئے ہیں-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: