بیساکھ کا مہینہ کسانوں کے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے۔ اس مہینے میں کسان کو اپنی محنت کا پھل سمیٹنے اور سال بھر کے لیے گندم جمع کرنے کا موقع میسر آتا ہے۔
ایک زمانہ تھا کہ پنجاب کے دیہات میں بیساکھی ایک تہوار تھا اور اسے دھوم دھام سے منایا جاتا تھا۔ بیساکھی کے میلے لگتے تھے اور لوگ ان میلوں سے فارغ ہو کر گندم کی کٹائی میں لگ جاتے تھے۔
لوگ گندم کی کٹائی میں ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے۔ ایک دن ایک کی اور دوسرے دن مل کر کسی دوسرے کی گندم کاٹی جاتی تھی۔ اسے مقامی زبان میں ’ونگار‘ یا ’منگ‘ کہا جاتا تھا۔ گندم کی کٹائی کے موقعے پر ڈھول باجے کا بھی اہتمام ہوتا اور نوجوانوں کی ٹولیاں گندم کی کٹائی کے ساتھ ساتھ بھنگڑا بھی ڈالتی تھیں۔ جس سے تھکن کا احساس کم اور کام کرنے والوں کے جوش میں اضافہ ہوتا تھا۔
مزید پڑھیں
-
آن لائن تعلیم: نہ اساتذہ تیار، نہ والدین اور نہ ہی طلبہNode ID: 473916
-
حجام کی ہوم سروس: لاک ڈاؤن میں بال تو کٹوانے ہیںNode ID: 473941
-
رمضان میں مساجد کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے: پی ایم اےNode ID: 474036