Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 کے وزرائے محنت کا وڈیو اجلاس

’کورونا کی وبا دنیا بھر کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا چیلنج ہے-(فوٹو،ایس پی اے)
جی 20 کے وزرائے محنت نے سعودی عرب کی صدارت میں کورونا کی وبا پر ہنگامی وڈیو اجلاس منعقد کیا-
وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدبیر اور جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ وڈیو اجلاس میں روزگار، چھوٹے، درمیانے سائز اور انتہائی چھوٹی کمپنیوں کی مدد جاری رکھنے کا اطمینان دلایا-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اجلاس کی صدارت سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے کی-

کورونا سے پیداہونے والے اثرات کو کم کرنا اولین ترجیح ہے(فوٹو، ایس پی اے)

 اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ  میں اس یقین کا اظہار کیا گیا کہ’کورونا کی وبا دنیا بھر کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا چیلنج ہے- بین الاقوامی مشترکہ جدوجہد کے بغیر بات نہیں بنے گی‘-
جی 20 کے وزرائے محنت نے توجہ دلائی کہ 26 مارچ 2020 کوجی 20 کے قائدین نے اپنے ہنگامی اجلاس میں جس عزم کا اظہار کیا تھا تمام ممالک اس کی پابندی کریں گے-
کورونا بحران پر قابو پانے تک مل جل کر کام کرتے رہیں گے- ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں پر وبا کے اثرات کم کرنے کے لیے موثر اور جامع اقدامات کیے جائیں گے- وبا کا انسداد اوراس کی بیخ کنی ہماری  ترجیح ہے-
وزرا  نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدام کے  طورپر دنیا بھر کے ملازمین کو ہسپتالوں، گھریلو قرنطینہ، سماجی دوری، سفر اور نقل و حرکت پر پابندی کے باعث روزگارکے خطرات پیدا ہورہے ہیں- اوقات کار گھٹ رہے ہیں- آمدنی کے ذرائع سے ملازم محروم ہورہے ہیں-
جی 20 کے وزرائے محنت نے اطمینان دلایا ہے کہ وہ تمام ملازمین کے تحفظ خصوصا سماجی کفالت سے محروم کمزور افراد  کی خاطر ہر ممکن جدوجہد کریں گے- ان سے دستبردار نہیں ہوں گے-

انسانی مفاد پرمبنی پالیسی اپنانے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے(فوٹو، سوشل میڈیا)

لیبر مارکیٹ میں خواتین و حضرات کے درمیان خلیج کو بڑھنے  نہیں دیں گے- انسانی مفاد پر مبنی پالیسی  اپنانے کے لیے عالمی برادری کے تعاون سے جملہ اقدامات کیے جائیں گے-

شیئر: