سعودی عرب کی آن لائن جی 20 کانفرنس کی دعوت
جی 20 کا اجلاس کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہو گیا تھا ( فوٹو: الریاض)
سعودی عرب نے جی 20 ممالک کو سربراہی کانفرنس آن لائن منعقد کرنے کی دعوت دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق سعودی عرب نے کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر جی 20 ممالک کا ہنگامی آن لائن اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’سعودی عرب کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔‘
سعودی حکومت نے کہا ہے کہ رواں سال جی 20 اجلاس کی صدارت کی ذمہ داریوں کو سامنے رکھتے ہوئے تمام ارکان سے رابطے میں ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’دیگر تمام ارکان کے ساتھ مل کر کرونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’جی 20 ممالک کورونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ عالمی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے جی 20 ممالک کو متفقہ پالیسی اور اقدامات کرنا ہوں گے۔‘