Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائن الیون کا ذمہ دار خود امریکہ ہے،خالد شیخ

 واشنگٹن ...امریکہ میں نائن الیون کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد نے سابق امریکی صدر اوباما کو لکھے گئے خط میں امریکہ کو حملے کا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔18 صفحات پر مشتمل خط کو جنوری 2015 میں تحریر کیا گیاتھا اب فوجی جج کے حکم کے بعد گوا نٹانامو جیل سے یہ خط اوباما کی صدارت کے آخری دنوں میں وائٹ ہاو¿س بھیجا گیا۔خالد شیخ محمد نے اپنے خط میں لکھایہ ہم نہیں تھے جس نے9 ستمبر 2001 میں امریکہ کے خلاف جنگ شروع کی تھی۔جیل حکام نے ابتدا میںیہ خط وائٹ ہاو¿س پہنچانے سے انکار کر دیا تھا۔آرمی جج نے جب تک اس بارے میں فیصلہ سنایا کہ خالد شیخ محمد کا خط اوباما کو بھیجا جا سکتاہے، اس وقت تک ان کا دورِ صدارت ختم ہونے والا تھا۔

شیئر: