Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئربس کو کروڑوں یورو کا خسارہ، پانچ ہزار ملازم فارغ

سفر پر پابندی سے فضائی کمپنیوں کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ فوٹو اے ایف پی
کورونا وائرس سے  پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث یورپ کی بڑی فضائی کمپنی ’ایئر بس‘ کو سال کی پہلی چوتھائی میں 481 ملین یورو کا خسارہ ہوا ہے۔  دوسری جانب سکینڈنیویا  کی فضائی کمپنی  ’ایس اے ایس‘ نے مالی نقصان کے باعث پانچ ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں اسارے اے ایف پی کے مطابق رواں سال کے مقابلے میں یورپی کمپنی ایئر بس کو گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ میں 40 ملین یورو کا منافع ہوا تھا۔ 
کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور نقل وحرکت محدود ہونے کی وجہ سے ہوائی کمپنیوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہے۔ 
ایئر بس کا منافع 15.2 فیصد کمی کے بعد 10.6 بلین یورو تک رہ گیا ہے۔
ادھر سکینڈنیویا کی فضائی کمپنی ’ایس اے ایس‘ نے ہوائی سفر کی طلب ختم ہونے کے باعث پانچ ہزار ملازمین برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ آئندہ چند سال تک ہوائی سفر کی طلب میں کمی برقرار رہے گی۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ریکارڈ گستافسن نے کہا ہے کہ مالی نقصان کے باعث 40 فیصد ملازمین کو ملازمت سے نکالا جا رہا ہے۔

’ایئر بس‘ کو سال کی پہلی چوتھائی میں481 ملین یورو کا خسارہ ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سفر پر جاری پابندیوں کے باعث گرمیوں کے مہینے میں بھی سرگرمیاں محدود رہیں گی، سفر کی طلب کو وائرس سے پہلے والی سطح تک پہنچنے میں کچھ سال لگے گیں۔ 
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ریکارڈ گستافسن کا کہنا تھا کہ سال 2020  تک ہوائی سفر کی طلب معمول پر لانا ممکن نہیں ہوگا۔ 
سکینڈنیویا کی یہ کمپنی ’ایس اے ایس‘ اس سے قبل مارچ میں 90 فیصد عملہ برطرف کر چکی ہے۔ آئندہ دنوں میں سویڈن میں قائم دفتر سے 1900، ناروے سے 1300 اور ڈینمارک سے 1700 اہلکار نکالیں جائیں گے۔
سویڈن اور ناروے میں ایس اے ایس ایئر لائن کی محدود ملکی پروازیں جاری ہیں۔                              

شیئر: