Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ  میں 100 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال

ہسپتال میں بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں(فوٹوعاجل نیوز)
سعودی افواج نے وزارت صحت کے تعاون سے مکہ مکرمہ کے علاقے ’کدئی‘ میں 100 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کر دیاہے۔
ہسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر کورونا وائرس کے مریضوں کو رکھا جائے گا، فیلڈ ہسپتال میں خصوصی طور پر آئیسولیشن وارڈز کا بھی اہتمام کیا گیاہے۔

فیلڈ ہسپتال گنجان آبادی کے قریب قائم کیاگیاہے(فوٹو، عاجل نیوز)

مقامی ویب نیوز ’عاجل ‘ کے مطابق مکہ مکرمہ میں محکمہ صحت کے ترجمان حمد بن فحیان العتیبی نے بتایا کہ کدی کے علاقے میں عارضی بنیادوں پر قائم کیا جانے والا یہ فیلڈ ہسپتال گنجان آبادی والے محلوں کے قریب ہے جہاں غیرملکی کثیر تعداد میں سکونت پذیر ہیں-
العتیبی نے توجہ دلائی ہے کہ فیلڈ ہسپتال کی تیاری میں وزارت دفاع کے ماتحت طبی خدمات کے ادارے نے بھی حصہ لیا-
سعودی وزارت صحت نے اعلا ن کیا تھا کہ ان دنوں کورونا وائرس کے بیشتر واقعات یا تو گنجان آبادی والے علاقوں میں سامنے آرہے ہیں یا غیرملکی ورکرز کی اجتماعی رہائش کے مراکزسے مل رہے ہیں-
سعودی حکومت غیرملکی ورکرز کو اجتماعی رہائش کے  مراکز سے ہوٹلوں، سکولوں، عارضی رہائش کے محفوظ مراکز اور ایسے مقامات پر منتقل کرا رہی ہے جہاں سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد ہورہا ہے-

ہسپتال سے ٹیسٹ کے لیے علاقے کے لوگوں کو سہولت ہو گی(فوٹو، عاجل)

دوسری جانب سعودی حکومت نے گنجان آبادی کے قریب فیلڈ ہسپتال اور ہنگامی کورونا ٹیسٹنگ سینٹرزبھی قائم کررہی ہے تاکہ ایسے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کا کورونا ٹیسٹ آسانی سے کیا جاسکے جو کسی وجہ سے گنجان آبادی سے نکل کر ہسپتالوں کا رخ نہ کررہے ہوں-
 

شیئر: