کورونا وائرس کے پھیلاو کے ساتھ ساتھ اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پاکستان میں الیکڑنک میڈیا سمیت سوشل میڈیا بھی اس مہم میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ مختلف ویڈیوز، تصاویر کے ذریعے ماسک پہننے اور ہاتھ دھونے کے حوالے سے ہدایات دی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’جب ایک ڈاکٹر صدر ہو تو مفت کے مشورے ملتے ہیں‘Node ID: 465141
-
'ٹائیگر فورس کے نام میں کیا رکھا ہے؟'Node ID: 469196
-
حکومتی پیکج پر سوشل میڈیا کا ردعمل کیا؟Node ID: 469351
حکومت کی طرف سے بھی عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی جارہی ہے مگر سوشل میڈیا صارفین نے اس وقت حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کابینہ کے اجلاس کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آئی جس میں وزیراعظم سمیت کسی وزیر نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔
صحافی سیلم صافی نے 28 اپریل کو ہونے والی وفاقی کابینہ اجلاس کی ویڈیو کلپ کو شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم سمیت کسی وزیر مشیرنے ماسک نہیں پہنا ہے۔
ان حالات میں ہم قوم کو کیسے قائل کریں کہ ہر فرد ماسک پہنا کریں۔ اگر یہ سچ مچ حکمران ہیں توپھر حکمران تو قوم کے لیے رول ماڈل ہوا کرتے ہیں۔
ماسک نہ پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصروں میں وزیراعظم اور حکومتی وزرا کے رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔
شاید اس تنقید کے بعد حکومت کو بھی اپنی اس 'لاپرواہی' کا ادراک ہوگیا اسی لیے تو منگل کو اسلام آباد میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم سمیت تمام وزرا اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپے ہوئے نظر آئے۔
وزیراعظم عمران خان کو پہلی مرتبہ ماسک پہنے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین تبصروں سے باز نہ رہ سکے۔
ٹوئٹر صارف تحریم شبیرنے لکھا کہ ’شکر ہے خدا کا آخر کار خان صاحب نے ماسک پہن لیا۔‘
THANK GOD
Finally he's wearing a mask!
Shukar Alhamdulillah pic.twitter.com/z5z4WZqYyo— Tehreem Shabbir (@TehreemShabbir1) May 5, 2020