Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے شیشے توڑنے کی وڈیو وائرل، غیر ملکی گرفتار

غیرملکی کارکن کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے(فوٹو سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں  پولیس نے منگل کو کاروں کے شیشے توڑنے کے الزام  میں ایک غیرملکی کو گرفتار کیا ہے.
المرصد ویب سائٹ کے مطابق شارجہ پولیس نےکہا ہے کہ وائرل وڈیو میں نشاندہی پرغیر ملکیکوحراست میں لیا گیا ہے.
شارجہ پولیس نے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ایک شخص گاڑیوں کے شیشے توڑ رہا ہے.اطلاع منلے پرکارروائی کی گئی.

تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجا گاڑیوں کے شیشے توڑے ہیں.(فوٹو سوشل میڈیا)

پولیس کے مطابق زیر حراست غیرملکی کارکن کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اب اس پر باقاعدہ مقدمہ چلے گا.
شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست میں تمام مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی امن و سلامتی کو یقینی بنائے رکھنا ہماری ذمہ داری ہے. جو بھی امن وامان میں خلل پیدا کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی.
سوشل میڈیا کے صارفین کا کہنا ہے کہ اس پاکستانی شہری نے تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجا گاڑیوں کے شیشے توڑے ہیں.اس نےایک طرح سے اپنا غصہ اتارا ہے.

 

شیئر: