Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فیملی کار میں تین سے زیادہ افراد پر جرمانہ نہیں‘

فیملی کے افراد یا قریب ترین رشتہ دار گاڑی میں موجود ہوں.(فوٹو سوشل میڈیا)
ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ فیملی کار میں حد سے زیادہ سواریوں کی خلاف ورزی کا جرمانہ نہیں ہوگا بشرطیکہ کار میں ایک ہی فیملی کے افراد یا قریب ترین رشتہ دار گاڑی میں موجود ہوں.
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی تین سے زیادہ سواریاں بٹھانے پر جرمانہ مقرر کیے ہوئے ہے. یہ عارضی ہے. نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی  احتیاطی تدبیر کے طور پر لگایا گیا ہے.
ابوظبی کے بعض شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے پولیس سے استفسار کیا تھا کہ بعض خاندانوں میں ایک سے زیادہ بچے ہیں. نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقررہ حفاظتی اقدام کے بموجب تین سے زیادہ سواریوں پر پابندی ہے.

حفاظتی اقدام کے تحت تین سے زیادہ سواریوں پر پابندی ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)

جرمانے سے بچنے کی وجہ سے فیملی کار میں خاندان کے افراد جمع ہونےسے گریز کرنے لگے ہیں. والدین بچوں کو گھروں پر تنہا نہیں چھوڑ سکتے. کیا اس حوالے سے کوئی سہولت ممکن ہے؟.
ابوظبی پولیس نے اس استفسار پر واضح کیا کہ’ فیملی کار میں تین سے زیادہ افراد سوار ہونے پر کوئی جرمانہ نہیں‘.
اماراتی والدین نے پولیس کی توجہ اس جانب بھی مبذول کرائی تھی کہ جب سے نئے کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ شروع ہوا ہے ہمارے بچوں نے گھر سے نکلنا بند کررکھا ہے.
دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے کیااب جبکہ کرفیو میں نرمی کردی گئی ہے تب بھی وہ اپنے بچوں کو گھر میں ہی چھوڑیں اور خود بھی ان کی خاطر گھروں میں رہیں.
ابوظبی پولیس کا کہنا تھا کہ تین افراد سے زیادہ گاڑی میں بٹھانے پر ڈرائیور سے ایک ہزار درہم جرمانہ کیا جائےگا.
یہ جرمانہ ٹیکسی ڈرائیور اوران ڈرائیوروں تک محدود ہوگا جو قریبی رشتہ داروں کے سوا افراد کو گاڑی میں بٹھائے ہوئے ہوں گے. اس جرمانے سے فیملی کار ڈرائیور مستثنی ہوں گے.

شیئر: