Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گودام سیل ،سینیٹائزز اور طبی آلات برآمد

تفتیشی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کی ہے.(فوٹو عاجل)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی اور وزارت تجارت کی مشترکہ کارروائی کے دوران ریاض ریجن میں ایک گودام کو سیل کردیا گیا جہاں سینیٹائزز اور فارمیسی کی اشیا کو انتہائی غیر مناسب طریقے سے سٹور کیا گیاتھا.
 ویب نیوز عاجل نے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ اتھارٹی کی تفتیشی ٹیموں نے وزارت تجارت کے اہلکاروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی  کی.
 ایک ایسے گودام کا پتہ لگایا جہاں سینیٹائزز اور طبی ضرورت کےلیے استعمال ہونے والے ہنگامی حالات میں استعمال ہونے والے آلات کو سٹور کیا جاتا تھا.
اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ گودام کی انتظامیہ نے سینیٹائزر اور اہم طبی آلات اس طرح سٹور کیے تھے کہ انہیں کسی صورت استعمال نہیں کیاجاسکتا ہے.
سینیٹائزز اور آلات پر گرد کی تہہ جمی ہوئی تھی۔ تفتیشی ٹیموں نے 17 ہزار 500 سینیٹائزز کی بوتلیں اور 11ہزار 570 مختلف قسم کی مصنوعات برآمد کر لیں جو استعمال کے قابل نہیں تھی۔
تفتیشی ٹیموں نے برآمد کی جانے والی اشیا ضبط کر کے تلف کردیں جبکہ گودام کو سیل کرکے اس کے مالک کے خلاف چالان کاٹ دیا.

غیر معیاری اشیا کو مارکیٹ سے ہٹایا جاتا ہے(فوٹو عاجل)

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت کےلیے تفتیشی کارروائیاں کی جاتی ہیں تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جاسکے کوئی بھی تجارتی ادارہ غیر مناسب اشیا کی مارکیٹ نہ کرسکے.
واضح رہے ان دنوں جبکہ مملکت میں بھی کورونا کی وبا کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے .ایسے میں جراثیم کش محلول اور طبی لوازمات کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے.
 سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے وقتا فوقتا سینیٹائزز اور دیگر طبی اشیا کا جائزہ لیتے ہوئے غیر معیاری اشیا کو مارکیٹ سے ہٹایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کی صحت متاثر نہ ہو.

 

شیئر: