سعودی وزارت تجارت کی چھاپہ مارٹیموں نے میڈیکل ماسک کی آن لائن بلیک مارکیٹنگ کرنے والے غیر ملکی گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےایک لاکھ 40 ہزار ماسک برآمد کر لیے۔
ملزمان موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے طبی ماسک ذخیرہ کرنے کے بعد انہیں مہنگے داموں آن لائن فروخت کررہے تھے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے متعدد بار انتباہ دیاجاچکا ہے کہ کسی قسم کی طبی اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے ذخیرہ نہ کی جائیں۔
وزارت تجارت کی جانب سے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے بارے میں رپورٹ کرنے کےلیے ایپلیکیشن بھی لانچ کی ہے جس کا عنوان ’بلاغ تجاری ‘ یعنی تجارتی خلاف ورزی کی رپورٹ رکھا ہے۔
ں وزارت نے تجارتی جعل سازی اور دیگر خلاف ورزیوں کےلیے ٹول فری نمبر 1900 بھی مخصوص کیا گیا ہے جس پر ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے بارے میں اطلاع دی جاسکتی ہے۔
یاد رہے ’کورونا‘ کی وجہ سے میڈیکل ماسک اور جراثیم کش محلول کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔ماسک اور سینیٹائزر کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر منافع خوروں نے مارکیٹ سے بڑی تعداد میں ماسک اور جراثیم کش محلول سٹاک کرنا شروع کردیا۔
"التجارة" بعد كمين محكم، تتمكن من ضبط عمالة وافدة بحوزتها 140 ألف كمامة لبيعها بأسعار مرتفعة في السوق السوداء عن طريق أحد المواقع الإلكترونية.
وعليه تم مصادرة الكميات لتوزيعها، وإيقاع العقوبات اللازمة بحق المنشأة وإحالتهم للجهات المختصة pic.twitter.com/hCTjZVyAX4
— وزارة التجارة (@MCgovSA) March 19, 2020