Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا

بھیک منگوانے والے 13 افراد بھی حراست میں لیے گئے.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی حکام نے انسانی سمگلنگ کا ایک نیٹ ورک پکڑ ا ہے جو گداگری کے ذریعے دولت جمع کررہا تھا.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الجوف پولیس کے ترجمان یزید النومس نے بتایا کہ الجوف ریجن میں انسداد گداگری کے ادارے نے پبلک مقامات پر بھیک مانگنے والوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا.
بھیک منگوانے والے 13 افراد بھی حراست میں لے لیے گئے.
گداگروں اور ان سے بھیک منگوانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز رمضان 1441ھ کے آغاز میں شروع کی گئی تھی. گرفتار شدگان  کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے.
دریں اثنا مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان کیپٹن محمد الدریھم کا کہنا ہے کہ رمضان کے آغاز سے اب تک ریجن کے مختلف علاقوں سے محکمہ انسداد کداگر کی ٹیموں نے 192 کداگروں کو گرفتار کیا ہے.
گرفتار کیے جانے والے کداگروں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے. سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق گرفتار کیے جانے والے کداگروں میں مرد عورتیں اور بچے شامل ہیں۔
واضح رہے سعودی عرب کے تمام شہروں میں محکمہ انسداد کداگری کا ادارہ کافی فعال ہے.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: