سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز سنٹر برائے ورلڈ کلچر(اثراء) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وقتی طور پر بند ہے اس کے باوجود دنیا بھر کی ثقافتوں کو جوڑے رکھنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اثراء سنٹر نے دنیا بھر میں موجود مختلف ثقافتوں کو اجاگر کرنے کے لیے نمایاں کوششیں کی ہیں۔
یہ سنٹر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تھام کی غرض سے عوام کے لیے عارضی طور پر بند ہے اور اس کے بہت سارے پروگرام منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
اس دوران اثراء سنٹر نے اثراء کنیکٹ سیزن جاری کیا ہے جس میں خاص طور پر تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں کو متعارف کرایا گیا ہے۔
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے شہر ظہران میں سعودی آرامکو کی زیرنگرانی قائم اثراء سنٹر مختلف ورکشاپ، پرفارمنس، پروگراموں، تجربات، تخلیقی سرگرمیوں اور نمائشوں کے لیے سب سے بہترین اور ایک بڑا ثقافتی اور عوامی مرکز ہے۔
سنٹر اپنی ویب سائٹ اور ایپ کی مدد سے سوشل میڈیا کے ذریعے 30 سے زیادہ آن لائن پروگرام، مختلف سرگرمیاں اور کورسز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس ویب سائٹ پر کئی طرح کے منفرد پروگرام موجود ہیں جیسا کہ پوڈ کاسٹ، مختلف مقابلے، انٹرویوز، بچوں کی سرگرمیاں، ویبنار اور اس کے علاوہ بہت کچھ ۔
سعودی آرامکو میں پبلک افیئرز کے جنرل منیجر فہد الذہبیب نے دنیا بھر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود فن اور ثقافت کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑے رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اب یہ زیادہ اہم ہے کہ ہم اقوام عالم کے ساتھ ساتھ تمام زبانوں کو بھی جوڑے رکھیں۔
ہماری ذمہ داری ہے کہ اجتماعی طور پر ایک دوسرے کو مدد اور معلومات فراہم کریں اور ثقافت، فن اور کھیلوں کی دیگر سرگرمیوں کو دلچسپی کے قابل بنائیں۔
اثراء سنٹر میں کمیونیکیشن شعبے کی سربراہ رانیہ بلتاگی نے اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بندشوں اور معاشرتی فاصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سنٹر کی جانب سے اثراء کنیکٹ سیزن کے تحت پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جو ایک پل کا کام کرے گا۔ جس کے ذریعے اپنے آپ کو مشغول رکھنا اور نئی ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پروگرام ہر سطح اور ہر عمر کے لوگوں کے لیے ثقافتی اور تخلیقاتی دلچسپی کے لیے ہیں۔ جس میں شامل ہونے والے اپنی ضرورت کے مطابق پروگراموں کو چن سکتے ہیں۔ جس کا ہم نے موقع فراہم کیا ہے۔
نیٹ ورک کے ذریعے اپنے علم اور تجربات کو خاندان اور بچوں کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں اور آن لائن سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنے آپ کو مصروف رکھ سکتے ہیں۔
اثراء کنیکٹ سیزن کی خاص بات یہ بھی ہے کہ آپ آن لائن اثراء سنٹر کا دورہ کرسکتےہیں۔ جس کے ذریعے دیکھنے والوں کو مرکزی دروازے سے مختلف گیلریوں اور تھیٹرتک رسائی دی گئی ہے۔ آپ اپنے گھر میں بیٹھ کر پوری عمارت کو آرام سے دیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس میں سب سے اہم اور قابل ذکر پیشکش لائبریری تک رسائی ہے۔ ایک مخصوص وقت کے لیے لائبریری کی کیٹلاگ تک سمارٹ فون یا کمپیوٹر کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے جس کی رکنیت کے لیے بالکل مفت پیش کش کی گئی ہے۔
اثراء سنٹر کے ڈائریکٹر حسین حنبازہ نے کورونا وائرس کے دنوں میں اپنی لائبریری کو دنیا کے ساتھ آن لائن بانٹے کی اہمیت پر بات کی ہے۔
أبطالكم الذين سطروا تضحياتهم في كل الميادين، هم أبطال الوطن الذين حملوا في قلوبهم حب أرضه ومسؤولية العمل لأجل قيادته وشعبه. وهم أبطالنا الذين نفتخر بهم دائماً، ونتشرف بأن يتزين مبنى إثراء بصورهم الخالدة.#أبطالكم_أبطال_الوطن pic.twitter.com/kZEb3eePrb
— إثراء (@Ithra) May 4, 2020
انہوں نے کہا کہ بے شک اثراء سنٹر اپنی تاریخی تعمیراتی عمارت کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن اب وقت ہے کہ لوگ آن لائن رابطہ کر رہے ہیں، موجودہ حالات کے پیش نظر ہماری یہ کاوش پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سنٹر کی ویب سائٹ https://www.ithra.com/en/special-programs/ithra-connect-season/. سے مزید معلومات کے لیے مکمل شیڈول حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اثراء سنٹر کی جانب سے حال ہی میں اندرون ملک مختلف شخصیات، ثقافتی ماہرین، اولمپک چیمپیئنز، فنکاروں، کھانا پکانے کے ماہرین اور عالمی سطح کے موسیقاروں کو پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔
اثراء سنٹر کی اس کاوش نے واحد ثقافتی ادارے کے حیثیت سے بہت سارے پروگرام اور اقدامات کے ذریعے عملی طور پر لوگوں کو رابطے قائم رکھنے کی اپنی کوششوں کے ذریعے تقویت بخشی ہے۔
-
سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں