Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں انٹرنیٹ کا تین گنا زیادہ استعمال

انٹرنیٹ کی اوسط رفتار55.71 گیگا بائٹ فی سیکنڈ ہوگئی ہے۔ فوٹو: روئٹرز
سعودی عرب کے تیز رفتار انٹرنیٹ والے ملکوں میں دسویں نمبر پر آنے کے بعد شہریوں میں انٹر نیٹ کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ نے موبائل انٹرنیٹ رفتار جانچنے والی انٹرنیشنل ویب سائٹ (سپیڈ ٹیسٹ) کی نئی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب میں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار55.71 گیگا بائٹ فی سیکنڈ ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی غرض سے نافذ لاک ڈاؤن کے  بعد انٹرنیٹ کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سعودی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کمیشن نے بیان میں کہا کہ کورونا بحران سے قبل سعودی عرب میں نیٹ کا فی کس خرچ 600 میگا بائٹ یومیہ تھا جو عالمی تناسب کا دگنا ہے۔

کورونا کے باعث  فی کس خرچ 920 میگا بائٹ ہوگیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

کورونا کے باعث احتیاطی اقدامات کے بعد فی کس خرچ 920 میگا بائٹ ہوگیا ہے جو عالمی خرچ سے تین گنا سے بھی زیادہ ہے۔
سعودی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کمیشن نے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر اضافی اقدامات کیے۔
اس کامیابی سے قبل سعودی عرب 2017 میں 105 ویں نمبر پر تھا۔ اب سعودی عرب موبائل نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ کی رفتار بہتر بنانے میں 500 فیصد سے بھی زیادہ آگے بڑھ چکا ہے۔

شیئر: