پروازوں کی بحالی کا حکم جاری کردیا ہے.(فوٹو ٹوئٹر)
امارات ایئرلائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں ملازمین کو سبکدوش کرنے کا ارادہ ہے اور نہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا گیا ہے.
ترجمان نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی یہ اطلاع غلط ہے کہ ایئرلائن نے بہت بڑی تعداد میں ملازمین کی چھٹی کردی ہے. اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.
الامارات الیوم کے مطابق امارات ایئرلائن (ایمریٹس ایئر) کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کا موجودہ منظر نامہ یہ ہے کہ اعلی حکام پروازیں تدریجی طور پر بحال کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں.
امارات ایئرلائن کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے پروازوں کی بحالی کے لیے تیاریوں کا حکم جاری کردیا ہے.
امارات ایئرلائن کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ دیگر فضائی کمپنیوں کی طرح امارات ایئرلائن بھی دنیا بھر میں کورونا بحران سے نمٹنے کےلیے درپیش صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے.
ٹیم سے کہا گیا ہے کہ وہ نئی بندشوں کے ماحول میں آنے والے اخراجات کا مکمل جائزہ تیار کرے اس پر کام ہورہا ہے.جب بھی کوئی فیصلہ ہوگا روایتی طریقے سے اس کا اعلان کردیا جائے گا.
امارات ایئر لائن کے ترجمان نے اطمینان دلایا کہ کمپنی کی مالی پوزیشن مضبوط ہے. کمپنی کے حکام اپنے قابل اور تربیت یافتہ عملے کو کھونا نہیں چاہیں گے اور یہ فیصلہ امارات ایئرلائن کی اولیں ترجیح ہے اور رہے گی.