Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کرفیو کی ’فخریہ خلاف ورزی‘ پر دو لڑکیاں گرفتار

دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.(فوٹو ٹوئٹر)
کویت میں کرفیو کی ’فخریہ خلاف ورزی‘  پردو لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا.  دونوں نے کرفیو کی خلاف ورزی کے بعد وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی.
کویتی سیکیورٹی فورس نے وڈیو وائرل ہونے پردونوں لڑکیوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا.
المرصد ویب سائٹ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل تھا جس میں دو لڑکیاں بار بار کرفیوکی خلاف ورزی کا اعلان یہ کہہ کررہی تھیں کہ ’ ان کا تعلق مبینہ طور پر بااثر شخصیات سے ہےکرفیو توڑنے پر ان کا کوئی بال بیکا نہیں کرےگا‘.

ایک عرب ملک سے تعلق رکھتی ہے جبکہ دوسری کویتی ہے.(فوٹو ٹوئٹر)

وزارت داخلہ نے بتایا کہ وڈیو کی مدد سے دونوں لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا. ان میں سے ایک عرب ملک سے تعلق رکھتی ہے جبکہ دوسری کویتی شہری ہے. دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں ایک لڑکی یہ کہتی سنی جارہی ہے کہ اس کے موبائل میں سیکیورٹی فورس اور قانون دانوں کے موبائل نمبر ہیں. کرفیو توڑنے پر ان کا کچھ نہیں ہوگا. ہمارے تعلقات بااثر لوگوں سے ہیں.
کویتی اکاؤنٹ (امن ومحاکم) کے مطابق ای کرائمز اور السالمیہ  کے سراغرسانوں نے لڑکیوں کی گرفتاری میں حصہ لیا.دونوں لڑکیوں کونابالغ ہونے پر بچوں کے جرائم کی کارروائی کرنے والے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے.

شیئر: