Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یاسر حسین! افسوس اپنا نام نہیں ڈھونڈ پائے‘

پرانے زمانے میں مہندی لگوانے کے ساتھ ساتھ کچھ رسمیں ایسی بھی تھیں جو ضرور کی جاتی تھیں جیسے مہندی میں لڑکی کے ہونے والے دولہے کا نام چھپا کر لکھنا۔
بدلتے ہوئے حالات کے ساتھ جہاں فیشن بدلا وہیں رسومات بھی جدت اختیار کرتی گئیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ایسی رسمیں کم ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب بہت سے اداکار ان دنوں سماجی دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اس سماجی دوری  نے نہ صرف اداکاروں کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو عیاں کیا ہے بلکہ مداح بھی اپنے دل پسند اداکاروں کی ان سرگرمیوں سے بہت محظوظ ہو رہے ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے یاسر حسین اور اقرا عزیز سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہونے کی وجہ اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔
اقرا عزیز اور یاسر حسین کو ان کے منفرد انداز کی وجہ سے لوگ پسند کر تے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے اکثر ویڈیوز بھی شئیر کیں جس میں اقرا عزیز کبھی کوگنگ کرتی نظر آئیں تو کبھی یاسر حسین کے بال کاٹتی۔ البتہ ان دونوں نے مل کے جو بھی کیا مداحوں کے دل جیت لیے۔
اقرا عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی مہندی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وہ وقت تھا کہ جب میں نے یاسر سے کہا تھا کہ وہ میرے ہاتھوں کی تین مختلف جگہوں پر لکھے گئے اپنے نام کو تلاش کریں۔'
اداکارہ نے لکھا  ’مگر افسوس یاسر میرے ہاتھوں میں اپنا نام تلاش کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
اقرا عزیز نے یاسر حسین سے گذشتہ برس دسمبر میں شادی کی تھی، جبکہ اس مرتبہ ان کی والدہ پہلی عیدی لے کر ان کے گھر پہنچیں۔

'سنو چندہ' کی اداکارہ نے اپنی والدہ کی جانب سے لائی گئی اس عیدی کے مناظر کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اما اور نائلہ باجی نے مجھے میری عیدی دے کر سرپرائز کر دیا ہے۔‘ اقرا عزیز نے یہ بھی لکھا کہ شادی کے بعد یہ ان کی پہلی عیدی ہے۔

شیئر: