حادثے کا شکار ہونے والے لاہور سے کراچی جانے والے طیارے میں کئی اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔
اردو نیوز کو دستیاب مسافروں کی فہرست میں چینل 24 نیوز کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی، پنجاب کے سینیئر بیورو کریٹ خالد شیر دل اور فیشن ماڈل زارا عابد کے نام نمایاں ہیں۔
-
فوج کا طیارہ آبادی پر گرنے سے 18 افراد ہلاکNode ID: 427436
-
ایئر فورس کا ایف 16 اسلام آباد میں گر کر تباہNode ID: 464206
-
پاکستان میں فضائی حادثات: کون سا جہاز کب اور کہاں گرا؟Node ID: 480596
اردو نیوز سے گفتگو میں انصار نقوی کے بھتیجے صمد نقوی نے بتایا کہ حادثے کے چند لمحے بعد ان کا اہل خانہ سے رابطہ ہوا تھا جس کے بعد سے ان کے بارے میں معلوم کرنے کی کوشش جاری تھی۔ سی ایم ایچ انتظامیہ کی طرف سے انصار نقوی کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ تشویش ناک حالت میں ہیں۔
طیارے کے پائلٹ سجاد گل اور فرسٹ آفیسر عثمان اعظم تھے جبکہ فرید احمد چوہدری، عبدالقیوم اشرف، ملک عرفان رفیق، مدیحہ ارم، آمنہ عرفان اور عصمہ شہزادی عملے میں شامل تھے۔
طیارے کے مسافروں کی فہرست پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ طیارے میں کئی خاندانوں کے ایک سے زائد افراد سوار تھے۔
![](/sites/default/files/pictures/May/36251/2020/000_1s26i9.jpg)
ایک خاندان کے چار، دو کے تین اور جبکہ چھ خاندانوں کے دو دو افراد سفر کر رہے تھے۔
پولانی خاندان کے پانچ افراد بھی طیارے میں سوار تھے۔
طیارے میں سوار بینک آف پنجاب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر مسعود اور ایک شخص محمد زبیر کے بچ جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 24 نیوز کے انچارج پروگرامنگ انصار نقوی بھی اسی فلائٹ میں موجود تھے۔
![](/sites/default/files/pictures/May/37246/2020/syed-ansar-ali-naqvi.jpg)