Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آئی برو لیمنیشن‘ کیسے کیا جاتا ہے؟

مشرق وسطیٰ کے موسم کی مناسبت سے لیمینیشن داغ دھبوں سے بچاؤ کا طریقہ کار ہے.
اچھے انداز سے سنواری گئیں بھنوؤں کی اہمیت  سے انکار نہیں کیا جا سکتا اس لیے یہ حیران کن نہیں ہے کہ بھنوؤں کی بہتری کے علاج لیمینیشن نے حالیہ مہینوں میں بے پناہ شہرت حاصل کی ہے۔
محرابی حصے کو فوری طور پر نمایاں اور گہرا اس طرح سے کیا جا سکتا ہے کہ کوئی بہترین بروپنسل بھی اس کی نقل نہیں کر سکتی۔
اگرچہ اس علاج کو ایک نئی قسم کا مائیکروبلیڈنگ کہہ کر رونا دھونا بھی بھی کیا جا رہا ہے لیکن یہ اس سے بہت مختلف ہے۔
 اسی طرح مشرق وسطیٰ کے موسم کی مناسبت سے لیمینیشن داغ دھبوں سے بچاؤ کا طریقہ کار ہے جبکہ میک اپ کے عمل کو مختصر کرنے میں مدد دیتا ہے۔

عرب نیوز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں سسٹرز بیوٹی لاؤنچ دبئی سے وابستہ آئی برو ایکسپرٹ کویتھا بھوپاتھے کہتی ہیں: ’برو لیمینیشن ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو گھنی بھنوؤئیں چاہتے ہیں اور وہ بھی میک اپ کے جھنجھٹ کے بغیر، ہیئرسٹروک اور آئی برو ماہر پاستی کِر لیمینیشن کے بارے میں رائے کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اتفاق کرتی ہیں۔‘
’یہ خصوصی طور ان لوگوں کے لیے زبردست ہے جن کے بھنوؤں کے بال لٹکتے ہیں یا پھر ایک جگہ نہیں ٹھہرتے۔‘
اس عمل کے حوالے سے بھوپاتھے کہتی ہیں: ’شروع میں فکسنگ لوشن لگانے سے قبل بھنوؤں کے ایک ایک بال کو اوپر کی طرف برش کریں اور اچھی طرح نرم ہونے کے  بعد اپنی خواہش کے مطابق شیپ میں لائین اس کے بعد لوشن لگا لیں۔‘
اسی طرح اس موقع پر بھنوؤں کو ہلکا رنگا بھی جا سکتا ہے عام طور پر اسی رنگ میں جس رنگ کے آپ کے بال ہیں۔
اس سے جاذبیت میں مزید بہتری آئے گی۔
’اگر مناسب طور پر احتیاط کی جائے تو برو لیمینیشن آٹھ ہفتے تک برقرار رہ سکتا ہے۔

اس کے دورانیے کو مزید لمبا کرنے کے لیے برو ٹیکنیشن تجویز کرتی ہیں کہ چوبیس گھنٹے تک بھنوؤں کو نہ بھگینے دیا جائے، تیل کی خاصیت رکھنے والی چیزوں کو بھنوؤں پر نہ لگایا جائے، ان میں باقاعدگی  سے کنگھی کرتے رہنا چاہیے، اسی طرح سیرم سے کنڈیشننگ بھی کریں تاکہ نمی برقرار رہے کیونکہ فکسنگ لوشن امونیا ہائیڈروپیروکسائیڈ پر مشمتل ہوتا ہے جو خشکی پیدا کر سکتا ہے۔
تاہم کِر ان خواتین کے لیے یہ طریقہ علاج تجویز نہیں کرتیں جن کی  بھنوؤں کے بال قدرتی طور سلجھے ہوئے یا باریک ہیں۔
برو ایکسپرٹ یہ بھی کہتی ہیں: ’کچھ اور سائیڈ ایفیکٹس میں بھنوؤں کا گھنگریالہ ہوجانا بھی شامل ہے تاہم یہ تب ہوتا ہے جب استعمال ہونے والا سولوشنز زیادہ وقت تک وہاں لگے رہیں۔‘
تاہم 45 منٹ پر مشتمل یہ علاج ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کے بال مختلف اطراف میں بے قاعدگی سے اگتے ہیں یا پھر ان کے لیے جن کی بھنوؤں میں خلا ہو کیونکہ خوبصورتی سے سنواری گئی محرابیں حاصل ہوتی ہیں۔

مائیکروبلیڈنگ کے برعکس جو کہ ایک نیم مستقل علاج اور جلد کے نیچے رنگ لگانے،سے متعلق ہے۔
برو لیمینیشن غیرجراحتی ہے اور جلد کے بجائے صرف بالوں پر کام کرتا ہے جبکہ کافی سستا بھی ہے۔ دبئی مال میں سسٹرز بیوٹی لاؤنج پر اڑسٹھ ڈالر میں ملتا ہے۔
اس علاج کے لیے ضروری ہے کہ پروفیشنل ماہر معالج سے ہی رجوع کیا جائے جو اس عمل کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کے مضر اثرات سے بچاؤ بشمول جلد کی جلن، خارش یا بالوں کا گرنا وغیرہ  کے بارے میں مکمل علم رکھتا ہو۔
کوئی بھی علاج شروع کرنے سے قبل ہمیشہ کی طرح اپنی آئی برو ایکسپرٹ یا ماہر جِلد سے مشورہ ضرور کریں کیونکہ ہر ایک کی جِلد مختلف ہوتی ہے۔

شیئر: