Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’داخلی پروازوں کے ٹکٹوں کے نرخ نہیں بڑھے‘

سوشل میڈیا پر غلط اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں.(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ داخلی پروازوں کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان ابراہیم الرؤسا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر دعوی کیا جارہا ہے کہ آئندہ ایام میں سعودی عرب کی داخلی پروازوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں 80 فیصد بڑھ جائیں گی. متعدد اکاؤنٹ سے اس قسم کی اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں.
ترجمان محکمہ شہری ہوابازی نے واضح کیاکہ داخلی پروازوں کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کے تمام دعوے من گھڑت ہیں- صارفین نے اپنی جانب سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات سوشل میڈیا پر پھیلا دی ہیں.

اتوار سے  گیارہ ہوائی اڈوں سے داخلی پروازیں بحال ہوجائیں گی.(فوٹو عرب نیوز)

ترجمان نےبتایا کہ داخلی پروازوں کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافےکے دعوے  غلط ہیں. اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جتنے ٹویٹ کیے گئے ہیں وہ سب من گھڑت ہیں.
صارفین افواہوں کے چکر میں نہ پڑیں اور خبروں کے لیے متعلقہ اداروں کے ذرائع ہی سے رجوع کریں.
یاد رہے کہ محکمہ شہری ہوابازی نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ 31 مئی اتوار سے سعودی عرب میں گیارہ ہوائی اڈوں سے داخلی پروازیں بحال ہوجائیں گی.

شیئر: