کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور شہریوں کو کہا گیا کہ گھروں تک محدود رہیں تاکہ کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہا جائے۔
عام شہری جہاں گھروں تک محدود ہو گئے وہیں فلمی ستاروں نے بھی گھر پر وقت گزارا اور مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہے۔
ان ستاروں نے اس لاک ڈاؤن میں اپنے چاہنے والوں سے بھی رابطہ رکھا اور اس دوارن اپنے تجربات اور مشاہدات بھی شیئر کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’مجھے ڈائناسور کُھلا پھرتا ہوا دکھائی دیا، یہ تو وراٹ کوہلی ہے'Node ID: 480176
-
'آنٹی یہ پروپیگنڈا نہیں چلے گا، ابھی تصویر ڈیلیٹ کرو'Node ID: 480201
-
زائرہ وسیم کو ٹڈیوں کے حملے پر ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیاNode ID: 481721
بالی سٹار کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی لاک ڈاؤن میں گھر تک محدود رہے۔ انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق انہوں نے لاک ڈاؤن کے تجربے کے بارے میں کہا ہے کہ اس لاک ڈاؤن میں انہوں نے جتنا سیکھا اتنا انہوں نے زندگی کے 78 برسوں میں نہیں سیکھا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جو سمجھا اور سیکھا، سچ کا اظہار اسی کا نتیجہ ہے۔
اس سے پہلے انہوں نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ’ دو دن کا میلہ ہے۔۔۔ دو دن کا۔۔۔ آنا ہے جانا ہے۔۔۔ جیون چلتے جانا ہے۔‘
T 3546 - 'do din ka ye mela hai .. do din ka ..
do din ka ye mela hai .. do din ka ..
aana hai jaana hai .. jeevan chalte jaana hai '
'दो दिन का ये मेला है , दो दिन का
आना है जाना है , जीवन चलते जाना है '~ GiBoSiBo pic.twitter.com/Fp71ykuOWU
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) May 29, 2020