Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فصلوں کو ٹڈیوں سے بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں سے سپرے

52 متاثرہ اضلاع میں ٹیمیں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستان میں محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں- 
نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 52 متاثرہ اضلاع میں محمکہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاک فوج کی 1102 سے زائد مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔
اب تک 2 لاکھ 34 ہزار 904 سکوائر کلومیٹر پر محیط رقبے کا سروے کیا جا چکا ہے، جبکہ 4 ہزار 920 مربع کلو میٹر کے رقبے پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔
صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ 8 ہزار 888  ہیکٹر ایریا کا سروے کیا گیا اور 6 اضلاع (بھکر، خوشاب، میانوالی، ڈی جی خان، ملتان اور رحیم یارخان) میں ٹڈی دل کی موجودگی یقینی ہونے پر 307.55 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا ہے۔
اب تک صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں تقریباً 78 لاکھ 27 ہزار 737 ہیکٹر ایریا کا سروے کیا گیا اور تقریباً 17 لاکھ تین ہزار 819 ہیکٹر ایریا پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔
دوسری طرف وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ٹڈی دل سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 
انہوں نے کہا ہے کہ ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے رہا ہے۔ 
وزیراعلی کے مطابق ٹڈی دل کے خاتمے اور فصلوں کو بچانے کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

فصلوں کو ٹڈی دل سے پاک بنانے کے لیے ایریل سپرے بھی کیا جا رہا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 9 لااکھ 8 ہزار 119 ہیکٹر ایریا کا سروے کیا گیا ہے اور 6 اضلاع (نوشہرو فیروز، سانگھڑ، گھوٹگی، شہید بینظیر آباد، خیر پور اور قمبر شہداد کوٹ) میں ٹڈی دل کی موجودگی یقینی ہونے پر701 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔
صوبہ بھر میں اب تک 31 لاکھ 26 ہزار 604 ہیکٹر سے زائد ایریا پر سروے اور 38 ہزار 627  ہیکٹر سے زائد ایریا پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔
سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 63 ہزار 900 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا اور 10 اضلاع (ڈی آئی خان، ٹانک، ساؤتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، لکی مروت، کرک، کوہاٹ، کرم، اورکزئی اور خیبر) میں ٹڈی دل کی موجودگی یقینی ہونے پر 790 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔
صوبے بھر میں اب تک 31 لاکھ 9 ہزار 504 ہیکٹر ایریا پر سروے اور تقریباً 39 ہزار 362 ہیکٹر ایریا پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

 ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ایریل سپرے بھی کیا جا رہا ہے (فوٹو اے ایف پی)

 صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 23 ہزار 201  ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا اور31 اضلاع (خضدار، آوران، نوشکی، چاغی، گوادر، لسبیلہ، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ، موسیٰ خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، سہراب، صحبت پور، ژوب اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر تین ہزار 234 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔
اب تک صوبے بھر میں 87 لاکھ 80 ہزار 665  ہیکٹر ایریا پر سروے اور 27 لاکھ 7 ہزار 545 ہیکٹر ایریا پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔
کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مؤثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ایریل سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ غیر روائتی طریقوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

شیئر: