سعودی آرامکو نے جون 2020 کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پٹرول 91 کے نرخ بڑھ کر 90 ھللہ فی لٹر ہوگئے۔ اس میں 23 ھللہ کا اضافہ ہوا ہے۔
پٹرول 95 کی نئی قیمت 26 ھللہ اضافے کے بعد ایک ریال 8 ھللہ لٹر ہوگئی۔
نئے نرخنامے پر عمل درآمد جمعرات11 جون سے شروع ہوگیا۔
بیان کے مطابق ڈیزل کی قیمت 47 ھللہ فی لٹرجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 64 ھللہ فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ سیال گیس کی قیمت 75 ھللہ لٹر ہوگی۔
واضح رہے کہ 11 مئی سے 10جون تک 91 پٹرول 67 ھللہ جبکہ 95 پٹرول 82 ھللہ لٹر فروخت کیا جا رہا تھا۔
سعودی آرامکو پٹرول کے نرخ ہر مہینے بین الاقوامی تیل منڈی میں پٹرول کے نرخوں کے مطابق طے کرتی ہے۔
اندرون ملک پٹرول کے نرخ سعودی عرب سے بین الاقوامی منڈیوں کے لیے تیل کی برآمد کے نرخوں میں تبدیلی کے حوالےسے کم اور زیادہ کردیے جاتے ہیں۔