ریاض میں مریضوں کی تعداد ایک ہزار 431 تھی ۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں مزید تین ہزار 733 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس مہلک وائرس سے 38 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 857 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 21 تک پہنچ چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف شہروں میں زیر علاج مریضوں میں سے 2 ہزار65 صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 80 ہزار 19 ہو گئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جمعرات گیارہ جون کو بھی کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ریاض میں سامنے آئے۔ ریاض میں مریضوں کی تعداد ایک ہزار 431 تھی۔