متعدد سرکاری ادارے آگاہی مہم میں حصہ لے رہے ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے غیرملکی کارکنوں میں بڑے پیمانے پر فیلڈ آگہی مہم کا آغاز کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق متعدد سرکاری ادارے مہم میں تعاون کررہے ہیں۔ صحت، داخلہ، اطلاعات و نشریات، خارجہ، نقل و حمل، بلدیات و دیہی امور اور تجارت کی وزارتیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ کئی ادارے آگہی مہم کی سرپرستی بھی کررہے ہیں۔
غیرملکی ورکرز کو نئے کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ رہائشی مراکز، کیمپس اور دفاتر میں وائرس سے بچاؤ کے طور طریقے بتائے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا کے ذریعے آگہی پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ غیرملکی ورکرز سے ملاقاتیں کرکے انہیں وائرس سے بچنے اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے تدابیر بتائی جارہی ہیں۔
آگہی مہم کا مقصد یہ ہے کہ غیرملکی ورکرز اپنے دفاتر، ورکشاپس اور کارخانوں میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ضروری معلومات سے آراستہ ہوں۔
وزارت افرادی قوت کا کہناہے کہ فیلڈ آگہی مہم 3 مرحلوں میں نافذ کرنے کا پروگرام ہے۔ اس سلسلے میں نہ صرف یہ کہ غیرملکی ورکرز کو وائرس سے بچاؤ اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے تدابیر بتائی جارہی ہیں۔