Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سکالر نے کینسر کا علاج دریافت کر لیا

ڈاکٹر ممدوح القثامی نیشنل گارڈ کے ادارہ صحت میں فزکس میڈیسن کے سربراہ ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی سکالر ڈاکٹر ممدوح بن سعود القثامی نے کینسر کا علاج دریافت کر لیا ہے۔ امریکی وزارت تجارت کے ماتحت سرکاری ایجنسی نے ان کی ایجاد کا اندراج کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت نیشنل گارڈز نے یہ اطلاع اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے دی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے ماتحت کینسر کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر ممدوح بن سعود القثامی کو کینسر کے علاج کا پروانہ ایجاد موصول ہو گیا ہے۔
القثامی نے وزارت نیشنل گارڈز اور محکمہ صحت کے نام شکریہ کا خط تحریر کیا۔ انہوں نے اپنے اس خط میں لکھا ہے کہ ’وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اگر ان کی سرپرستی نہ ہوتی تو ہمیں یہ کامیابی نہ مل سکتی جسے پا کر آج ہم خوشی محسوس کر رہے ہیں۔‘

 امریکی وزارت تجارت کے ماتحت سرکاری ایجنسی نے ان کی ایجاد کا اندراج کر لیا ( فوٹو: ٹوئٹر)

یاد رہے کہ امریکی ایجادات کی ایجنسی اور تجارتی مارکہ جات کی ایجنسی ’یو ایس پی ٹو او‘ ایجادات کے پروانے جاری کرتی ہے اور اپنی ویب سائٹ پر تجارتی مارکوں کا اندراج بھی کرتی ہے۔
 
ڈاکٹر ممدوح القثامی وزارت نیشنل گارڈ کے ادارہ صحت میں کینسر کے شعبے میں فزکس میڈیسن کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے 2013 ء میں آسٹریلیا کی ’ٓآر ایم آئی ٹی‘ یونیورسٹی میں فزکس میں پی ایچ ڈی کی تھی۔
وہ کینسر کے امراض سے متعلق ایم ڈی اینڈرسن سے سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہوئے ہیں۔ انہیں 2006ء کے دوران امریکہ میں کینسر کے امراض کے معالجین کے پہلے زمرے میں رجسٹر کیا گیا۔
 ڈاکٹر ممدوح القثامی نے 2019ء کے دوران امریکی یونیورسٹی ٹیکساس سے بزنس مینجمنٹ میں ماسٹرز کیا ہے۔

شیئر: