انڈیا کی شمال مشرقی ریاست سِکم میں حکام کے مطابق دو خواتین نے اپنے بچوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے عارضی طور پر ان کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کر لیا ہے۔ ان میں سے ایک خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک خاتون کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تاہم ان کے 27 ماہ کے بچے کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا: مہاراشٹر میں کورونا کے کیسز چین سے بھی زیادہNode ID: 483771
-
'دلی کے ہسپتال سب کے لیے ہیں'Node ID: 484041
-
انڈیا میں بھی نسل پرستی اور ذات پات پر بحثNode ID: 484256
ایس ٹی این ایم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے مریض بچے کو ریاست میں ایک دوسری خاتون کے پاس منتقل کر دیا جو خود بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں تاہم ان کے 6 سالہ بچے میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔
حکام کے مطابق یہ طے پایا ہے کہ وقتی طور پر کورونا کا شکار 27 ماہ کے بچے کی ماں 6 سالہ بچے کی دیکھ بھال کریں گی جس میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ 6 سالہ بچے کی فیملی کے دیگر تمام افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور بچے کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی صحت مند فرد موجود نہیں ہے۔
'اس دوران ہمیں پتا چلا کہ جن خاتون کے بچے کو کورونا وائرس ہوا ہے وہ خود وبا سے متاثر نہیں ہیں۔ وہ خاتون اپنے بچے کے بارے میں پریشان ہیں۔'
ایس ٹی این ایم ہسپتال میں بچوں کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ دونوں ماؤں نے وقتی طور پر اپنے بچے ایک دوسرے کو دینے پر اتفاق کیا ہے۔
