کورونا سے ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید چار ہزار 507 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریضوں کے اضافے کے ساتھ مملکت میں کووڈ 19 کے مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 48 تک پہنچ گئی۔ وزارت صحت کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اطلاع کے مطابق ایک دن میں کورونا سے 39 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اس وبائی مرض سے مجموعی ہلاکتیں ایک ہزار 11 ہو گئی۔
حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کا جرمانہ کیا جاتا ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کووڈ 19 سے تین ہزار 170 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اب تک اس وبائی مرض سے 87 ہزار 890 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
مجموعی مریضوں میں سے 43 ہزار 147 میں کورونا وائرس ایکٹو ہے جنہیں قرنطینہ سینٹر یا آئسولیشن مراکز میں رکھا گیا ہے جبکہ 18 سو 97 مریضوں کی حالت انتہائی نازک ہے جن کا علاج مختلف ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں جاری ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے گھر سے باہر جاتے وقت ماسک استعمال کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے۔
ریاض میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
اس حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے جہاں ماسک کی پابندی لازمی ہے وہاں اس امر کا بھی خیال رکھا جائے کہ مقررہ تعداد سے زائد لوگ ایک جگہ جمع نہ ہوں تاکہ سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ریاض میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاض میں مریضوں کی تعداد دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ رہی جہاں 16 سو 58 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا جبکہ جدہ میں 413 ، مکہ مکرمہ میں 389 ، دمام 270 ، الھفوف 205 ، القطیف 183 ، طائف 130 ، مدینہ منورہ 125، الخبر89 ، خمیس مشیط 85 ، ابھا 55 ، الجبیل 53 ، صفوی میں 45 مریضوں کی تصدیق ہوئی