Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی تصدیق پر مکہ کی مشہور شاورما دکان بند

’دکان کے مالک کو ہدایت کی گئی ہے کہ تین دن تک دکان کی صفائی کی جائے‘ ( فوٹو: سبق)
ایک کارکن میں کورونا کی تصدیق ہونے پر مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے شہر میں شاورما کی مشہور ترین دکان بند کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بلدیہ نے کہا ہے کہ ’الشرائع میں واقع شاور کی مشہور دکان میں کام کرنے والے تمام ملازمین کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا‘۔
’بعد ازاں معلوم ہوا کہ ایک کارکن میں کورونا کی علامات پائی جاتی ہیں، فوری طور پر اسے وزارت صحت کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے لے جایا گیا جہاں اس کا نتیجہ مثبت نکلا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تصدیق ہونے پر شاورما کی دکان سیل کر دی گئی اور تمام کارکنان کو گھر میں محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے‘۔
’دکان کے مالک کو ہدایت کی گئی ہے کہ تین دن تک دکان کی صفائی اور جراثیم کش ادویہ کا استعمال کیا جائے‘۔
’دکان میں کھانے پینے کی تمام اشیا تلف کر دی جائیں اور بلدیہ کے نگران سے معائنہ کروانے کے بعد نئے عملے کے ساتھ دکان کھولی جائے‘۔

شیئر: