سعودی عرب ینبع انڈسٹریل سٹی میں 82 سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔
خاتون ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود وائرس سے صحت یاب ہوگئی۔
دوسری جانب ریاض میں کنگ سعود میڈیکل سٹی میں مصنوعی تنفس پر زندگی گزارنے والا کورونا کا مریض بھی صحت یاب ہوگیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ینبع انڈسٹریل سٹی میں صحت خدمات کے عملے نے بزرگ خاتون کی صحت یابی پر انہیں اعزاز و اکرام کے ساتھ رخصت کیا۔
بزرگ خاتون کو علاج کے لیے ینبع انڈسٹریل سٹی لایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے جونہی کورونا وائرس کی علامتیں اپنے اندر محسوس کیں تو اپنی اولاد اور پوتوں کی صحت و سلامتی کی خاطر خود کو گھر میں الگ تھلگ کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
یمن: کرونا کا مریض قرنطینہ سے بھاگ گیاNode ID: 462691
-
کورونا کے 10 ہزار مریض رمضان میں صحت یابNode ID: 478306
-
مکہ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض صحت یابNode ID: 483521
بزرگ خاتون نے صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کیے جانے پر صحت عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب نے میرے ساتھ غیرمعمولی تعاون کیا۔
سپتال سے رخصت کرتے وقت انتظامیہ نے بزرگ خاتون کو تحفہ بھی پیش کیا۔
دریں اثنا ریاض میں مصنوعی تنفس پر زندگی گزارنے والا کورونا کا مریض صحت یاب ہوا تو کنگ سعود میڈیکل سٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی-
العربیہ نیٹ کے مطابق مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج اور تنفس کے عارضے میں مبتلا تھا۔
کورونا کے مریض کے صحت یاب ہونے پر ڈاکٹروں، نرسوں اور معاون طبی کارکنان نے جشن صحت منا کر میڈیکل سٹی سے رخصت کیا- وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا-
![](/sites/default/files/pictures/June/21/2020/14_old_3.jpg)
جس نے بھی وڈیو دیکھا کورونا کے مریضوں کی چوبیس گھنٹے خدمت کرنے والے طبی عملے کو سلام شکر و تحسین پیش کیا-
کنگ سعود میڈیکل سٹی میں جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر اور باطنی امراض کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر خالد الدھمشی نے بتایا کہ یہ مریض تین ہفتے سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج تھا۔ اسی لیے جب وہ صحت یاب ہوا تو اس کے علاج پر مامور تمام طبی عملے کو دلی خوشی ہوئی۔
الدھمشی نے بتایا کہ مریض کاتعلق ایتھوپیا سے ہے۔ اسے عید کے دوسرے دن ہسپتال لایا گیا تھا ۔حالت نازک تھی فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کردیا گیا- لیباریٹری ٹیسٹ کا نتیجہ پوزیٹو آیا اسے مصنوعی تنفس میں رکھ دیا گیا۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں