کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں دنیا سے آئے روز کوئی نہ کوئی انوکھی خبر سامنے آتی رہتی ہے۔ ایسا ہی واقعہ انڈین ریاست راجھستان کے شہر کوٹہ میں پیش آیا ہے جہاں ہسپتال میں زیر علاج مریض اس لیے ہلاک ہو گیا کہ اس کے خاندان والوں نے مریض کو لگے وینٹی لیٹر کے پلگ کو سوئچ بورڈ سے ہٹا کر ایئر کولر کا پلگ لگایا۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ہسپتال کی انتظامیہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مریض کو کورونا وائرس کے شبے میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کروایا گیا تاہم اس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ اسے 15 جون کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا کیونکہ آئی سی یو میں ایک اور مریض میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
-
'محمد رفیع' کے گانوں پر اہلکاروں کی تربیتNode ID: 485891
-
اس وقت 'ملک کا دفاع سب سے اہم'،رام مندر کی تعمیر مؤخرNode ID: 486421
-
’کورونا نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل‘Node ID: 486496