Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبل علی اور مصری بندرگاہوں کے درمیان نیا سمندری روٹ

نئے سمندری روٹ سے تجارت کو فروغ ملے گا- فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی سی پورٹ پبلک اتھارٹی (موانی) اور دبئی سی پورٹس گروپ (موانی) نے جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے دبئی میں جبل علی اور مصر میں السخنۃ بندرگاہوں کو جوڑنے والی پہلی جہاز راں سروس شروع  کر دی-
الامارات الیوم کے مطابق سعودی عرب اس سے قبل تین جہاز راں روٹ شروع کر چکا ہے یہ چوتھا ہے- سعودی موانی بحر احمر کے ساحل پر سمندری خدمات پیش کرنے کی حکمت عملی پر گامزن ہے-
سعودی وزیر نقل و حمل انجینیئر صالح الجاسر مملکت کو بری، بحری اور فضائی راستوں سے ہمسایہ ممالک کو جوڑنے کے لیے کوشاں ہیں- وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب کے منفرد محل وقوع سے فائدہ اٹھایا جائے- ٹرانسپورٹ کے متعد وسائل بروئے کار لا کر پڑوسی ممالک ہی نہیں بلکہ افریقی اور یورپی ممالک کو بھی سعودی عرب سے مربوط کر دیا جائے-
موانی کے سربراہ سعد الخلب نے بتایا کہ نئے روٹ کی بدولت جدہ اسلامی بندرگاہ مشرق و مغرب کی مزید بین الاقوامی بندرگاہوں سے جڑ  جائےگی- اس کی بدولت لاجسٹک خدمات سینٹرکے طور پر مملکت کی پوزیشن مضبوط ہوگی-
دبئی موانی گروپ کے چیئرمین سلطان احمد سلیم نے کہا ہے کہ سعودی موانی کے ساتھ شراکت  پر ہمیں فخر ہے- نئے سمندری روٹ کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: