انگلش فٹبال کلب لیورپول نے پریمیئر لیگ کے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تو دیگر فینز کے ساتھ پاکستانی شائقین بھی کلب، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی کاوشوں کے معترف دکھائی دیے۔
لیور پول کو پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اس وقت ملا جب جمعے ہونے والے میچ میں لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم مانچسٹر سٹی کو چیلسی کے مقابلے میں دو، ایک کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں
-
’غلام سرور صاحب نے ڈگری کہاں سے صحیح کروائی؟‘Node ID: 487776
-
اسامہ کو 'شہید' کہنے پر وزیراعظم پر تنقیدNode ID: 487911
-
’سلپ کے محاصرے‘ سے سوشل میڈیا بھی محفوظ نہ رہ سکاNode ID: 487991
اس میچ کے نتیجے کے ساتھ ہی لیورپول کو پریمیئر لیگ کے فاتح کا اعزاز ملا۔ یہ 30 برس بعد پہلا موقع ہے کہ کلب نے یہ ٹائٹل جیتا ہے۔ آخری بار 1989 نوے کے سیزن میں فرسٹ ڈویژن ٹائٹل جیتا تھا۔ لیورپول اور پریمیئر لیگ کے ہینڈلز کی جانب سے سوشل میڈیا پر کامیابی کا اعلان کیا گیا تو فینز نے انہیں دل کھول کر مبارکباد دی۔
سوشل میڈیا پر متعدد ٹرینڈز کی وجہ بننے والے پریمیئر لیگ ٹائٹل سے متعلق گفتگو کرنے والے کچھ صارف ایسے بھی تھے جو لیورپول کی کامیابی کا سہرا ان کے سر باندھنے کے بجائے چیلسی کو کامیابی کی وجہ قرار دیتے رہے۔ البتہ حالیہ سیزن کے دوران کلب کی کامیابیاں بھی گفتگو کا حصہ رہیں۔
پاکستانی صارفین نے بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور کلب کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا تو اسے مسلسل جدوجہد اور محنت کا نتیجہ قرار دیا۔
نعمان عالم نے لکھا ’ہر ایک چیلسی کو ہماری (لیورپول) جیت کا کریڈٹ دے رہا ہے لیکن ہر ایک حالیہ سیزن میں ہماری کوششوں کو جانتا ہے۔ ہم چیلسی کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی کوشش، محنت اور اپنے مینیجر کی وجہ سے چیمپیئن ہیں۔‘
سیما جسوال بھی ٹیم کی کاوشوں کی معترف دکھائی دیں تو انہوں نے مینیجر جرگن نوربرٹ کلوپ کا ذکر کرتے ہوئے اس کا اظہار بھی کیا۔
موسی نے حالیہ سیزن میں لیورپول کی کارکردگی کا جائزہ لیا تو لکھا ’کلب کی 127 سالہ تاریخ میں لیورپول نے پہلی بار ابتدائی 24 مقابلوں کے دوران ہی ہر شریک ٹیم کو شکست دی ہے‘۔
کرس ڈیاز نے ٹیم، مینجمنٹ اور لیورپول کے سپورٹرز کو مبارکباد دی تو ساتھ ہی فٹبال کے فینز کے لیے اچھی خواہشات کا اظہار بھی کیا
حسن صلاح کے ہینڈل نے لیورپول کی کامیابی پر اپنے جذبات کے اظہار کے لیے محمد صلاح کی الیسن بیکر و دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔
سعودی عرب کے جھنڈے سے اپنا ہینڈل مزین کیے یعقوب نے لیورپول کی کامیابی کی خوشی منائی تو کلب کا نعرہ ’تم اکیلے نہیں‘ اپنی ٹویٹ کا حصہ بنایا۔
چیلسی کے میچ کا نتیجہ سامنے آیا اور لیور پول فاتح بنا تو ٹیم کے کھلاڑی اور شائقین دونوں ہی اس سے محظوظ ہوتے دکھائی دیے۔ انتظامیہ نے کورونا کی صورتحال کی وجہ سے گھروں پر رہنے کی تاکید کی لیکن فینز خوشی کے اظہار سے باز نہ آئے۔ لیورپول کے کھلاڑی بھی چیلسی، مانچسٹر سٹی میچ کا نتیجہ سامنے آنے پر خوشی سے نہال دکھائی دیے۔
The Liverpool players celebrating winning the Premier League. pic.twitter.com/C2O6gcZv8z
— Football Tweet (@Football__Tweet) June 25, 2020
حالیہ سیزن میں لیورپول نے 31 میچز کھیلے، 28 میں کامیابی حاصل کی، تین ڈرا ہوئے اور ایک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پریمیئر لیگ کی فتح کا تاج اپنے سر سجانے والی ٹیم نے 86 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
PREMIER LEAGUE CHAMPIONS pic.twitter.com/nNO5YMNaDv
— Premier League (@premierleague) June 25, 2020