Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ریاض معاہدے پر عملدرآمد یمنی قوم کے مفاد میں ہے‘

یمن کے صدر کے مطابق کہ معاہدے پر عمل درآمد یمنی قوم کے مفاد میں ہے (فوٹو: الاخباریہ)
یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی نے جنوبی یمن کی علیحدگی پسند عبوری کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ ریاض معاہدے پر عمل درآمد کے لیے سعودی عرب کی کوششوں سے فائدہ اٹھائے۔
عرب نیوز کے مطابق صدرعبدربہ منصو رہادی نے مزید کہا کہ ’معاہدے پر عمل درآمد یمنی قوم کے مفاد میں ہے۔ ملک میں خونریزی کو روکا جاسکے گا اور حوثیوں کے خلاف متحد ہو کر لڑیں گے۔‘
عبدربہ منصور ہادی کا کہنا تھا کہ ’بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت جنوبی صوبے ابین میں جنگ بندی پر پوری طرح عمل پیرا ہے تاکہ معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوسکے۔‘

 عرب اتحاد نے جنگ بندی کے لیے مبصرین کی تعیناتی شروع کر دی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

 سعودی عرب کے ساتھ  دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے یمنی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہمیں بڑے اور مشترکہ چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان پر قابو پانے کے لیے بہت زیادہ ہم آہنگی، صبر اور سخت محنت کی ضرورت ہے۔‘
عدن اور دیگر جنوبی صوبوں میں علیحدگی پسندوں کی طرف سے اپنے طور پر حکمرانی کے اعلان کرنے کے بعد پچھلے کئی مہینوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل یمن کی آئینی حکومت اورعبوری کونسل کی افواج کے درمیان ابین اور جزیرہ سقطری میں شدید لڑائی ہوئی تھی۔ جنوبی یمن کے علیحدگی پسندوں کی پیش رفت کی تھی۔
بعدازاں فریقین نے مکمل جنگ بندی کی اپیل قبول کر لی تھی۔ عرب اتحاد نے ابین صوبے میں مکمل جنگ بندی کے لیے مبصرین کی تعیناتی شروع کر دی ہے۔

شیئر: