Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران پر عائد اسلحے کی پابندیوں میں توسیع کی جائے: سعودی عرب

عادل الجبیر نے امریکی مندوب برین ہوک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی (فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عر ب نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی اسلحے کی پابندیوں میں مزید توسیع کی جائے۔
 سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ’ایران دنیا بھر میں دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والوں میں سرفہرست ہے۔‘
 امریکی مندوب برین ہوک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ’ایران دنیا بھر میں ڈرگس ڈیلرز کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔‘
عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ’اگر ایران سے اسلحہ قانون کے تحت عائد پابندی اٹھا لی گئی تو اس کی کارروائیاں مزید سنگین ہو جائیں گی۔ ایران ہمیشہ سے دہشتگرد تنظیموں جن میں حزب اللہ اور حوثی شامل ہیں کو اسلحہ فراہم کرتا رہا ہے۔‘

امریکی مندوب کو شہری علاقوں پر داغے گئےمیزائل بھی دکھائے۔ (فوٹو روئٹرز)

انہوں نے واضح کیا کہ ’اب تک حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی شہری آبادی کو ایک ہزار 659 بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔‘
وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے کہا کہ ’ہم نے ایران کے مجرمانہ افعال کے شواہد اور ثبوت امریکی مندوب برائن ہوک کو پیش کیے ہیں جو اس نے یمن میں اب تک کیے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کو اسلحہ نہ دینے کے بارے میں کام کریں گے۔‘
پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے امریکی مندوب برائن ہوک کو ایرانی میزائل جو حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہری علاقوں پر داغے گئے تھے بھی دکھائے ہیں۔

شیئر: