پاکستان میں کورونا وائرس کے روزانہ ٹیسٹ کرانے کی تعداد گزشتہ ایک ہفتے سے 22 ہزار ہے تاہم مثبت کیسز کی شرح میں کمی نہیں آ سکی ہے۔
سنیچر کی صبح جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 50 ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے تین ہزار 387 مثبت آئے۔ اس دوران 68 مریض ہلاک بھی ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد اب چار ہزار 619 ہو گئی ہے۔ ملک میں اب تک دو لاکھ 25 ہزار سے زائد مثبت کیسز آ چکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 25 ہزار 94 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
چین: فوج میں استعمال کے لیے کورونا کی پہلی ویکسین منظورNode ID: 488791
-
وبائی وائرس: چمگادڑ کے بعد اب سور سے خطرہ؟Node ID: 489086
-
’امریکہ 2020 کے آخر تک ویکسین بنالے گا‘Node ID: 489651