Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوم ڈلیوری سروس ڈرائیوروں سے لوٹ مار، غیرملکی گروہ گرفتار

ملزمان غیرقانونی طریقے سے مملکت میں رہ رہے تھے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس  کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض کے مرکزی محلوں میں ہوم ڈلیوری سروس سے منسلک ڈرائیوروں کو لوٹنے والا ایک غیرملکی گروہ گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری نے کہا کہ ہوم ڈلیوری سروس سے منسلک ڈرائیوروں کو لوٹنے والے چار یمنی ہیں۔ یہ غیرقانونی طریقے سے سرحد پار کرکے مملکت میں رہ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی لٹیروں نے ہتھیاروں کے بل پر ڈرائیوروں کو لوٹا اور انہیں اپنے جال میں پھنسا نے کے لیے ہوم ڈلیوری سروس کے ذریعے فرمائش کی گئی تھی- ڈرائیوروں کے موبائل بھی چھین لیے گئے تھے۔
واردات کرنے والے یمنی نوجوانوں نے 22 وارداتوں میں 28 ہزار ریال لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ چاروں کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔

شیئر: