Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خاتون کی جگہ آپ ہوتیں تو کوہلی ویڈیو بنا رہے ہوتے‘

انوشکا شرما سماجی مسائل پر اظہار خیال کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرتی ہیں (فوٹو :ٹوئٹر)
’رب نے بنا دی جوڑی‘ میں کنگ خان کے ساتھ ڈیبیو کرنے والی بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم چلاتی نظر آئیں اور اپنی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے اپنے مداحوں کو یہ بھی بتاتی رہیں کہ وہ قرنطینہ کے روران اپنے وقت کو کوالٹی ٹائم یا بامقصد کیسے بنا رہی ہیں۔
انوشکا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور وہ سماجی مسائل پر اظہار خیال کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بھرپور استعمال کرتی ہیں۔
انوشکا شرما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک خاتون کو نابینا شخص کی مدد کرتے اور انہیں بس میں سوار کراتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انوشکا نے لکھا کہ 'اردگرد کوئی کیمرہ نہ ہوتے ہوئے رحمدلی اور بھلائی کا ایک عمل۔ انسانیت پر یقین بحال ہوگیا۔'

سوشل میڈیا صارفین خاتون کے جذبہ ہمدردی کی تعریف کرتے ہوئے معاشرے کی بہتری کے لیے بھلائی کے چھوٹے چھوٹے سے کاموں کی ضرورت پرزور دے رہے ہیں۔

ریجوانہ عالیہ سلطانہ نامی صآرف نے لکھا کہ 'رحمدلی بہت خوبصورت ہے لیکن یہ نایاب ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہمیں اس خاتون سے کچھ سیکھنا چاہیے۔ ایک دوسرے کے ساتھ رحمدلی سے پیش آئیں۔'

ایک اور صارف فیضان اے خان نے لکھا کہ 'انسانیت سب سے بڑھ  کر ہے اور ان جیسے لوگوں میں اب بھی باقی ہے۔'

اعجاز احمد نامی صارف نے لکھا کہ 'آپ بھی ایسا کچھ کر سکتی ہیں۔ صرف تعریف ہی نہ کریں بلکہ کچھ کرنا بھی شروع کریں۔'
کئی صارفین انوشکا شرما پر تنقید کرتے بھی نظر آئے کہ اگر اس خاتون کی جگہ کوئی مشہور شخصیت ہوتی تو بغیر کیمرے کے ایسا کوئی کام نہ کرتی۔

ہرشباش شرما نامی صارف نے لکھا کہ 'عام آدمی تھا اس لیے مدد کر دی، کوئی سیلیبریٹی ہوتی تو نظرانداز کر دیتی۔'

منیش کے ایس کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ 'آپ بہتر جانتی ہیں کیونکہ آپ کی تمام تر رحمدلی صرف کیمرے کے سامنے ہی نظر آتی ہے۔'

پی کے نامی صارف نے لکھا کہ 'اگر یہ آپ ہوتیں تو کوہلی آپ کی ویڈیو بنا رہے ہوتے۔'

شیئر: