ان کے مطابق اس فلم میں انوشکا کا کردار (علیزے خان) ہمیشہ یاد رہنے والا کردار ہے اور وہ (کوہلی) اب بھی وقتاً فوقتاً اس کے مختلف مناظر یوٹیوپ پر دیکھتے رہتے ہیں۔
انڈین کپتان کا کہنا ہے کہ ’اگر انوشکا کی فلموں میں سے میری پسندیدہ ترین فلم کی بات کی جائے تو میں آرام سے ’اے دل ہے مشکل‘ کا انتخاب کروں گا۔ اس فلم میں انوشکا کا کردار ہمیشہ کے لیے میرا پسندیدہ ترین رہے گا۔‘
ان کا مزید کہنا ہے کہ ’میرا مطلب ہے کہ میں اب بھی اکثر انوشکا کو بتاتا ہوں۔ بعض دفعہ میں ان کے ساتھ بیٹھ جاتا ہوں اور یوٹیوب کھول کر فلم کے وہ مناظر دیکھتا ہوں جن میں انوشکا کو کینسر ہو جاتا ہے اور اس سین کو جب رنبیر واپس آ جاتا ہے۔ وہ گانا میرے دل میں بسا ہوا ہے اور یہ کبھی بھی میرے دل سے محو نہیں ہوگا۔‘
’اے دل ہے مشکل‘ میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں ایشوریا رائے بچن نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر تھے اور فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی تھی۔ ’اے دل ہے مشکل‘ 28 اکتوبر 2016ء کو دیوالی کے موقعے پر ریلیز ہوئی تھی۔
باکس آفس پر یہ فلم ہٹ ہو گئی تھی اور اس نے 237 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔