Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے محلوں میں پارک سیکڑوں ٹرک ضبط

ٹرکوں کے مالکان پر جرمانے لگادیے گئے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے شہر کے مختلف محلوں میں چھاپے مار کر 3100 ٹرک اپنے قبضے میں کرلیے۔ غیر منظم طریقے سے مختلف مقامات پر کھڑے کیے جارہے تھے۔ سرکاری پلاٹس پر بلااجازت پارک  کیے گئے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی افسران سال رواں کے شروع سے پورے شہر میں نقل و حمل کے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے رہے ہیں۔  شہر کے منظر کو بدنما بنانے والے ٹرکوں اور گاڑیوں سے صاف کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
سیکریٹری میئر محمد الزہرانی نے بتایا کہ ٹرکوں کے مالکان پر جرمانے لگادیے گئے۔  یہ متعدد خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے تھے۔ پبلک مقامات اور رہائشی محلوں میں ٹرک پارک کیے گئے تھے۔ اس کی انہیں اجازت نہیں تھی۔

 متعدد خلاف ورزیوں کی جا رہی تھیں۔ (فوٹو سبق)

 ٹرک گندا پانی ایسے مقامات پر پھینک رہے تھے جہاں انہیں ایسا کرنے کی ممانعت ہے۔ٹرکوں سے فضلہ ایسی جگہوں پر ڈالا جارہا تھا جو اس کے لیے مخصوص نہیں۔ اس عمل سے جدہ کےباشندوں کو نقصان بھی پہنچ رہا تھا اور پریشانی بھی ہورہی تھی۔
الزہرانی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ اگر وہ  ان خلاف ورزیوں میں سے کسی ایک کامشاہدہ کریں تو 940 یا سمارٹ فونز پر ’بلدی‘ ایپلی کیشن کے ذریعے مطلع کریں۔
سیکریٹری میئر  نے کہا کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے تعاون کے بغیر جدہ شہر کو خوبصورت نہیں رکھا جاسکتا-

شیئر: